شاہدرہ، قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا کاپولیس کیخلاف مظاہرہ

شاہدرہ، قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا کاپولیس کیخلاف مظاہرہ

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر انویسٹی گیشن پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق آفاق نامی نوجوان کو چند روز قبل دشمنی کی بناء پر قتل کردیا گیا تھا،مقتول عدالت سے واپس گھرجارہا تھا کہ اس پر فائرنگ کردی گئی،ورثاء کا کہنا تھا کہ پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ہے،مظاہرین نے اس موقع پر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے کے دوران جی روڈ سے لاہور داخل ہونے والے ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بعدازاں پولیس افسران سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -