آج میچ میں قومیٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی،مصباح الحق

آج میچ میں قومیٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی،مصباح الحق

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ سری  لنکن کرکٹ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سری لنکن ٹیم کو کمزور سمجھا جا رہا تھا۔ امید ہے اگلے میچ میں پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ احمد شہزاد کو پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ٹیم میں تبدیلیاں کرنا ضروری ہوتی ہیں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کے نئے کھلاڑیوں کو آزمائیں اور موقع دیں۔ میری کوشش ہے کے سرفراز بھی اچھی کارکردگی دکھائیں۔ امید ہے ٹیسٹ کرکٹ بھی پاکستان میں آئے۔ دوسرے میچ میں بھی شائقین بڑی تعداد میں آئیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -