سری لنکا کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پیش ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں: لنکن کپتان

سری لنکا کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پیش ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں: لنکن ...

  

لاہور(آئی این پی)سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شاناکا نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں۔میدیا سے گفتگو میں سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شاناکا کا کہنا تھا کہ چھ سال بعد نمبر ون ٹیم کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے، ہم نے آج اچھی کرکٹ کھیلی اس لیے فتح ملی۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حسنین بہترین کھلاڑی ہیں، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس کی تھی جس سے بہتر نتائج سامنے آئے، تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں، لیگ کھیلنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -