ڈرائیور مہر خلیل سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کیلئے بے تاب

  ڈرائیور مہر خلیل سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کیلئے بے تاب

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرائیورمہر خلیل سری لنکن ٹیم سے ملاقات کیلیے بے تاب ہیں۔مارچ 2009میں مہمان ا?ئی لینڈرز پر حملے کے بعد بس کو بھگا لے جانے والے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اگرچہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پلیئرز سے ملاقات ا?سان نہیں ہوگی تاہم میری خواہش ہے کہ ہوٹل یا اسٹیڈیم میں موقع مل جائے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں مہمان کرکٹرز کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب حالات بہت بہتر اور ان کو کسی طرح کے سیکیورٹی خدشات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں پاکستان ا?مد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اکتوبر 2017میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے پاکستان ا?نے والی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی ملا اور ان کو خوش ا?مدید کہا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -