آسٹریا لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

آسٹریا لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

  

ویانا (اے پی پی)آسٹریا لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (آج) پیر سے آسٹریا میں شروع ہوگا، یہ ڈبلیو ٹی اے کا 33 واں ایڈیشن ہوگا۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹگری کے مقابلے ہوں گے۔ ویمنز سنگلز میں اٹلی کی کامیلا جیورجی جبکہ ویمنز ڈبلز میں کرسٹن فلپکینز اور جوہانا لارسن اعزاز کا دفاع کریں گی۔ ٹورنامنٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -