پاک لنکا ٹی ٹونٹی سیریز، آ ج کے میچ کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ 

پاک لنکا ٹی ٹونٹی سیریز، آ ج کے میچ کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے آ ج ہو نے والے  میچ کیلئے  سیکیورٹی ہائی الرٹ کر تے ہوئے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی کسی بھی  ناخوشگواور واقع  سے نمٹنے کے لئے  سیکیورٹی کو ہائی کر دیا  گیا ہے جبکہ ڈی آ ئی جی آ پریشن اشفاق احمد خان نے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران 03ایس ایس پیز، 13ایس پیز،42ڈی ایس پیز، 131انسپکٹرزاور 718اپر سب آرڈینیٹس سمیت مجموعی طو رپر 13ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکارتعینات رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیموں کی قیام گاہ اورسٹیڈیم کے گردو نواح میں جاری سرچ اینڈ سویپ آپریشنز خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میچز اور ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے جو تمام میچوں میں نگرا نی کر ئے گے،

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -