دیپالپور کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، عبدالرزاق

  دیپالپور کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، عبدالرزاق

  

دیپال پور(نمائندہ خصوصی)دیپال پور میں کرکٹ کے شائقین اور کرکٹ لورز کی محبتوں کا بہت ممنون ہوں جنہوں نے مجھے بہت پیار دیا آپ لوگوں کے خلوص کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا زندہ دلان دیپال پور کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے صرف نوک پلک سنوارنے کی ضرورت ہے جب بھی موقع ملا اورمجھے بلایا گیا تو ضرو ر اس دھرتی پہ آوں گا ان خیالات کا اظہار قومی ہیرو ٹیسٹ کر کٹر عبدالرزاق نے افضل منی سپورٹس سٹیڈیم دیپال پور میں منعقدہ فلڈ لائٹ ٹیب بال کرکٹ ایونٹ میں ہزاروں شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دیپال کے نوجوانوں کو اپنی اکیڈمی میں تربیت دوں گاجو آنے والے دنوں میں پاکستان کا نام روشن کریں گے چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی فوڈ ایم این راو محمد اجمل خاں کہا کہ پورے ڈویژن میں دیپال پور کو اعزاز حاصل ہے کہ جہاں منی سپورٹس سٹیڈیم کا قیام عمل میں آیا جس میں نوجوانوں کی زہنی اور جسمانی نشوونما ہو رہی ہے ایسے ایونٹ ہونے سے صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گاسابق وائس چئیرمین ضلع کونسل اوکاڑہ راو سعد اجمل خاں نے کہا کہ عوام کی خواہش اور نوجوانوں کے ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے انشاء اللہ ڈی ایس ایل کرکٹ میلاہر سال سجایا جائے گا۔

ایونٹ کومزید بہتر سے بہتر بنایا جائے گا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ایل دیپال پور سپر لیگ ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹر زکی شمولیت نے اس ایونٹ کی رونق کو دوبالا کر دیا افضل منی سپورٹس سٹیڈیم میں جاری ٹیب بال کر کٹ ٹورنامنٹ دیپال پور میں اپنی نوعیت کا واحد ٹورنامنٹ ہے جسے نہ صرف ضلع اوکاڑہ بلکہ پوری دنیا میں زبردست پزیرائی ملی ہے ایم این اے راو محمد اجمل خاں نے جہاں اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے وہی آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل چئیرمین آرگنائزنگ کمیٹی چوہدری عدیل خاں، راو سعد اجمل خاں،راو فعد اجمل خاں، پیر نوید اویسی، زونیر ذوالفقار،میاں فخر حیات بودلہ، حیدر امین ڈولہ،،ماما طارق نوازخان کی شبانہ روز محنت بھی شامل حال ہے کھیل اور کھلاڑی زبردست ایونٹ یادگار لمحات کرکٹ کے شائقین کا رش دیدنی کریک لیب کی جانب سے انٹر نیشنل لیول کی لائیو کوریج اندورون و بیرون ملک میں دیپال پور سپر لیگ کے چرچے ملک بھر سے مایہ ناز بلے بازوں اور بالروں کی شرکت خوبصورت افضل منی سٹیڈیم میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جانے والا زونگ ٹیب بال کرکٹ میلا جس کو سجانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہے جس علاقے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہے وہاں کے ہسپتال یقینا ویران ہوتے ہے دیپال پور سپر لیگ کے تمام میچز انتہائی جاندار اور اعصاب شکن تھے ضلع بھر سے عوام کا جم عفیر اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے امڈ آیا تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو خوب داد دی جبکہ مختلف شہروں سے آئے ہوئے کرکٹر لورزنے دیپال پور سپر لیگ ٹیب بال کرکٹ ایونٹ کو ایک بہترین ٹورنامنٹ قراردیااور کہا کہ ایسے ایونٹ ضرور ہونے چاہیے تاکہ مستقبل کے معمار منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -