تاجروں کا اسلام آباد میں آج ملک گیز کنونشن، آئندہ کے لائھہ عمل پر غور ہوگا 

تاجروں کا اسلام آباد میں آج ملک گیز کنونشن، آئندہ کے لائھہ عمل پر غور ہوگا 

  

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں کا کنونشن آج (پیر)کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل بارے غور کیا جائیگا،حکومت کی ساری توجہ صرف ٹیکسز عائد کرنے پر مرکوز ہے لیکن اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کاروبار کے کیا حالات ہیں اس سے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی قیادت میں تاجروں کے وفد کی اسلام آبادروانگی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محبو ب سرکی، میاں طارق فیروز، ظہیر اے بابر، نعیم بادشاہ او ردیگربھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ چیئر مین ایف بی آر صرف بیانات داغنے پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے مسائل کے حل پر بھی توجہ دیں۔تاجر پہلے ہی ٹیکسز اور مہنگے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کر رہے ہیں اس لئے حکومت مزید بوجھ نہ ڈالے بلکہ مشاور ت کے ذریعے ہمارے جائز مطالبات کو حل کیا جائے۔ موجودہ حالات میں ہماری ہماری معیشت احتجاج اور ہڑتالوں کی متحمل نہیں ہو سکتی اس لئے حکومت ہوش کے ناخن لے۔ انہوں نے کہاکہ آج پیر کے روز اسلام آباد میں ملک بھر سے تاجر رہنماؤں کا کنونشن منعقد ہوگا جس میں آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا او رجو بھی فیصلہ ہوگا تاجر اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

مزید :

کامرس -