کیمیکل کی سالانہ درآمدات 6ارب ڈالر، انڈسٹری کی ترقی پر توجہ دی جائے: پی سی ایم اے 

کیمیکل کی سالانہ درآمدات 6ارب ڈالر، انڈسٹری کی ترقی پر توجہ دی جائے: پی سی ...

  

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سالانہ 6 ارب ڈالر سے زائد کیمیکل درآمدات کرتا ہے، کیمیکلز کی قومی درآمدات میں سالانہ 7 فیصد اضافہ ہو رہا ہے اور کیمیکلز کی درآمدات مجموعی قومی درآمدات کے 17 فیصد کے قریب ہے۔ پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کے چیئرمین ابرار احمد نے کہا ہے کہ ملک کے اقتصادی مسائل پر قابو پانے کے لئے کیمیکل انڈسٹری کے شعبہ کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جرمنی‘ جاپان‘ چین اور امریکہ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک نے کیمیکل کے شعبہ کی ترقی سے اقتصادی استحکام اور خوشحالی کی منازل طے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمیکل کی عالمی مارکیٹ کا حجم سالانہ 4 کھرب ڈالر سے زیادہ ہے اور شعبہ میں ترقی کے وسیع امکان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایم اے نے شعبہ کی ترقی کے لئے تحقیق پر مبنی منصوبہ تیار کیا ہے جس پر عمل درآمد سے شعبہ کی ترقی سے ملک کے معاشی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ کی ترقی کے لئے ایسوسی ایشن نے جامع تحقیق پر مبنی حکمت عملی مرتب کی ہے جو ارباب اختیار تک پہنچائی جائے گی تاکہ قومی معیشت کی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید :

کامرس -