گندم کی کاشت 20نومبر تک مکمل کرکے اضافی فصل حاصل کی جاسکتی ہے،ماہرین 

گندم کی کاشت 20نومبر تک مکمل کرکے اضافی فصل حاصل کی جاسکتی ہے،ماہرین 

  

فیصل آباد (اے پی پی) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گندم کی کاشت 20نومبر تک مکمل کرکے بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ بروقت کاشت کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث پیداوار میں کمی ہو سکتی ہے جس سے جہاں غذائی ضروریات کو پوراکرنے میں مشکل درپیش آسکتی ہے وہیں کاشتکاروں کو معاشی نقصان کا سامنابھی کرناپڑسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ماہرین زراعت نے شبانہ روز جدوجہد کے بعد گندم کی ایسی اقسام تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو کم وقت میں نہ صرف جلد پک کر کٹائی کیلئے تیار ہوجائیں گی بلکہ ان میں موسمی تغیرات، ماحولیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بچاؤ کے خلاف بھر پور قوت مدافعت بھی ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ زرعی سائنسدان گندم کی بیماریوں کے تدارک کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گندم کے تحقیقاتی پروگرام میں بہتری آنے سے آئندہ سال گندم کی شاندار پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے گی۔

مزید :

کامرس -