یو مائیکروفنانس بینک کی گلگت میں 200ویں برانچ کا افتتاح

    یو مائیکروفنانس بینک کی گلگت میں 200ویں برانچ کا افتتاح

  

لاہور(پ ر)یو مائیکروفنانس بینک نے گلگت میں اپنی 200ویں برانچ کا افتتاح کردیا ہے۔ پاکستان کے تمام علاقوں میں بینک کی سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہیں۔ یو مائیکروفنانس بینک کے صدر اور سی ای او جناب کبیر نقوی نے اپنی انتظامیہ کے ہمراہ گلگت میں بینک کا افتتاح کیا۔ کبیر نقوی نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں اپنی برانچز کھولیں گے اور بینک کی سہولیات ایسے لوگوں تک لے کر جائیں گے جو ابھی تک بینک کی سہولت سے محروم ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری فنانشل سروسز سے ایک جامع معاشرہ بنے گا اور ہمارے کسٹمرز کے لئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ ہماری برانچوں میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم بینک کی سہولت ہر آدمی تک لے جانا چاہتے ہیں۔کبیر نقوی نے شیئرہولڈرز اور بورد کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہماری بہت مدد اور رہنمائی فراہم کی۔ جناب نقوی نے کسٹمرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یومائیکروفنانس بینکنگ کے ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا جو ادارے کی جان ہیں۔یومائیکروفنانس پی ٹی سی ایل کے ذرائع سے چل رہا ہے اور 160 شہروں اور قصبوں میں اس کی برانچز ہیں۔ یوپیسہ تقریباً 45000 لوگوں کو سروسز اور لون فراہم کررہا ہے۔ یہ بینک ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے دور سے گزررہا ہے اور اس کی اے ٹی ایم سروسز 24 گھنٹے دستیاب ہیں اور انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ خدمات بھی پیش کررہا ہے۔

کیپشن

مزید :

کامرس -