جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات،نیب نے 5 کروڑ کی سرمایہ کاری ضبط کرلی

جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات،نیب نے 5 کروڑ کی سرمایہ کاری ضبط کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں 5 کروڑ کی سرمایہ کاری ضبط کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں ایک اور بڑی وصولی کرتے ہوئے نیب نے ملزم کی 5 کرروڑ کی سرمایہ کاری ضبط کرلی۔نیب کے مطابق ملزم عزیز تحسین کی رقم ضبط کرنے کے لیے بینک کو خط ارسال کردیا گیا، ملزم سندھ میں اسٹریٹ سولر لائٹس کے غیرقانونی ٹھیکے میں نامزد ہے۔نیب روالپنڈی جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 13 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کرچکا جبکہ تحقیقات کے دوران نامور سیاسی شخصیات سمیت 42 ملزمان کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔
سرمایہ کاری ضبط