غیر سنجیدگی قومی ٹیم کی شکست کی بڑی وجہ
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوٹنی میچ میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا اور شکست اس کا مقدر بن گئی سری لنکا کی ٹیم کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیم بہت مضبوط ہے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں اسو قت پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا نمبر ہے اس شکست سے کئی سوالیہ نشان کھڑے کردئیے ہیں کیونکہ پاکستان کی ٹیم ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں تو اتنی مضبوط ٹیم تصور نہیں کی جاتی تھی جتنی کہ ٹی ٹونٹی میں مضبوط ہے اپنے ہی ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ میں پاکستانی باؤلرز نے پہلے ناقص کھیل پیش کیا اور اس کے بعد بیٹسمین بھی آؤٹ ہوتے گئے کپتان سرفراز احمد اور افتخار احمد کے سوا کوئی بھی خاطر خواہ سکور نہ کرسکااوپنر تو مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے اور عمر اکمل اور احمد شہزاد جن کو ٹیم میں ایک طویل عرصہ کے بعد شامل کیا گیا تھا وہ بھی اپنی اہلیت ثابت کرنے میں ناکام ثابت ہوئے جبکہ یہ دونوں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے سپیشلسٹ بیٹسمین سمجھے جاتے ہیں عمر اکمل نے تو کھاتہ ہی نہیں کھولا اور احمد شہزاد بھی چار رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے پاکستان کی ٹیم نے اس میچ کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور وہ سمجھ بیٹھی کہ سری لنکا کی ٹیم آسان حریف ہے او ر اس کو ہم آسانی سے شکست دیں گے مگر ٹی ٹونٹی میں تو کوئی بھی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی ہے بہرحال مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل ہوگئی ہے دوسری طرف اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان چاہے میچ ہار گیا مگر جس طرح سے لاہوریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھا اور قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا وہ قابل تعریف ہے کراچی کے بعد اب لاہور میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں اور میچ کے دوران ہر ایک کے چہرے پر خوشی عیاں تھی کہ پاکستان میں میچز کا انعقاد ہورہا ہے اور اسی طرح سے یہ سلسلہ امید ہے کہ جاری رہے گا جس طرح سے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیلیں گی یہ ایک بہت بڑی خبر ہے امید ہے کہ اس پر عمل ہوگا دوسری طر ف میچ کے دوران بہت اچھے انتظامات کئے گئے تھے اور فول پروف سیکور ٹی تھی کہا جاسکتا ہے کہ ایک بہترین میچ کا انعقاد کیا گیا اور شائقین کرکٹ نے میچ سے بھبرپور لطف اٹھایا پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا اور قذافی سٹیڈیم میں ہی میلہ سجے گا آج کا میچ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان آج میچ جیت کر سیریز برابر کرسکتا ہے دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم نے بہت عمدہ پرفارمنس دی اور پورے میچ میں جس طرح سے لنکن کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیم ورک نظر آیا اسکی مثال بہت کم ملتی ہے امید ہے کہ آج کا میچ بھی کانٹے دار ہوگا اورشائقین کرکٹ ضرور لطف اندوز ہوں گے اور پاکستان کی ٹیم اس میچ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے میدان میں اترے گی اور امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے میچ جیتنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور کپتان سرفراز احمد بھی بطور کپتان اپنا کردار ادا کریں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ آج کے میچ میں کن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے اور کن کو ڈراپ کیا جاتا ہے کھلاڑی جو بھی ہو بس ان کو میچ جیتنے کے لئے بھرپور محنت کرنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیت کر سری لنکا سے سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔