پاکستان کوسٹ گارڈزکی سمندر میں  کاروائی، 7000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈزکی سمندر میں  کاروائی، 7000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) پاکستان کوسٹ گارڈزکی سمندر میں کاروائی، 7000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ (کیماڑی) نے کھلے سمندر میں منوڑہ کے قریب چیک پوسٹ پر لانچوں کی چیکنگ کے دوران مچھلی کا شکار کرنے والی ایک لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیا 7000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیاجو کہ اندرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا۔  ایرانی ڈیزل اور لانچ کی پاکستانی مارکیٹ میں مالیت دو کروڑچارلاکھ نوے ہزار روپے  کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ ایرانی ڈیزل،لانچ اور01 اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیازملٹری نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سر اہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اِسی طرح کی کارروائیاں بھرپور جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔
پاکستان کوسٹ