کراچی میں انسداد سمگلنگ کیلئے کسٹم حکام اور پولیس کا ملکر کام کرنے کا فیصلہ
کراچی(آن لائن)شہر قائد میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹم حکام اور پولیس نے مل کر کام کرنیکا فیصلہ کرلیا، کسٹم حکام کی سفارش پر فوری فورس مہیا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیرقانونی درآمد سامان کی روک تھام کیلیے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، شہرکے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندی کا مزیدبڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔کسٹم اور پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے داخلی مقامات یعنی گڈاپ،موچکو،ٹول پلازہ اور گھگھرپھاٹک پرمشترکہ کام کیاجائے گا۔ اس حوالے کراچی پولیس چیف نے احکامات جاری کردئیے ہیں۔پولیس چیف کراچی نے ہدایت کی ہے کہ کسٹم کی سفارش پرپولیس نفری فوری فراہم کی جائیگی،تمام ڈی آئی جیزاسمگل شدہ سامان کیخلاف کریک ڈاؤن کریں اور برآمد شدہ سامان کسٹم کے حوالے کریں گے۔انہوں نے اپنے ماتحت افسران کو جاری کردہ ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ کارروائیوں کے حوالے سے پولیس افسران فوکل پرسن کوتحریری اطلاع دیں گے۔
کسٹم،پولیس فیصلہ