وزیراعظم عمران خان کی آج بیجنگ روانگی، پاکستان سٹیل ملز چین کو دینے کا فیصلہ 

    وزیراعظم عمران خان کی آج بیجنگ روانگی، پاکستان سٹیل ملز چین کو دینے کا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے اسے چین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان (آج)پیر کی شام چین روانہ ہونگے جہاں اپنے دورہ چین کے دوران پانچ معاملات اٹھائیں گے۔ جن میں چین کو پاکستان سٹیل ملز کی حوالگی، ایم ایل ون کی ڈیل فائنل، بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت،زرعی اور سوشل سیکٹرز سے متعلق متعددمعاہدے شامل ہیں۔وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران چینی حکام کویہ یقین دہانی کرائی جائیگی کہ سی پیک پر کام کی رفتار آہستہ نہیں ہونے دینگے، آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود سی پیک کے اگلے مرحلے پر انتہائی تیزی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔دوسری طرف دورہ چین کے موقع پروزیراعظم کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، خسروبختیار اور عبدالحفیظ شیخ بھی جائینگے۔وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی چن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کیامور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -