شیخ رشید کا مریم نواز سے  متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا

      شیخ رشید کا مریم نواز سے  متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  کی جانب سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے موبائل فون پکڑے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔دو روز قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل پکڑا گیا ہے جس سے زبردست انفارمیشن حاصل ہوئی ہے، جو لوگ رابطے میں تھے سارے لوگوں سے متعلق موبائل فون میں ریکارڈ موجود ہے۔شیخ رشید نے اپنے دعوے میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن اس وقت مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔اب آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ نے بھی اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔شاہد سلیم بیگ نے کہا  ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے کوئی موبائل فون برا?مد نہیں ہوا اور نا ہی اس حوالے سے سپریٹینڈنٹ کو جیل عملے کے خلاف کوئی شکایت ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے شائع شدہ خبر بے بنیاد، من گھڑت اور محض پراپیگنڈہ ہے۔
دعویٰ جھوٹ

مزید :

صفحہ اول -