طالبان کے پاکستان میں مذاکرات  کا خیرمقدم کرنے پر افغان وزارت  خارجہ کا ترجمان برطرف

طالبان کے پاکستان میں مذاکرات  کا خیرمقدم کرنے پر افغان وزارت  خارجہ کا ...

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان اور طالبان کے درمیان بات چیت پر خیرمقدمی بیان دینے پر وزارت خارجہ کے ترجمان صبغت اللہ احمدی کو عہدے سے برطرف کر دیا۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی کا کہنا تھا کہ صبغت اللہ احمدی کو غیر ذمہ دارانہ ریمارکس دینے پر برطرف کیا گیا۔واضح رہے افغان طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا عبدالغنی بردار کی قیادت میں 12 رکنی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام سے اسلام آباد میں رواں ہفتے ملاقات کی تھی جن میں دونوں اطراف سے افغان امن عمل کو بحال کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا۔اشرف غنی کے ترجمان نے اس پیش رفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملاقات امن مرحلے میں کوئی مدد نہیں کر سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل تشدد کرنے والے گروہ کی میزبانی کرنا ممالک کے درمیان تعلقات کے اصول کیخلاف ہے۔قبل ازیں صبغت اللہ احمدی نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا تھا اور کہا تھا ہم سب کو افغان امن عمل کی بحالی میں خطے اور عالمی کوششیں نظر آتی ہیں۔

برطرف

مزید :

صفحہ اول -