حکومت سے ممکنہ مذاکرات، اپوزیشن جماعتوں کاچارٹر آف ڈیمانڈ تیار 

  حکومت سے ممکنہ مذاکرات، اپوزیشن جماعتوں کاچارٹر آف ڈیمانڈ تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) اپوزیشن جماعتوں کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل اتفاق رائے ہوگیا، احتجاجی تحریک کے بعض نکات طے کیے جانے باقی ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے یہ بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ سے ہٹ کر حکومت سے ممکنہ مذاکرات میں کوئی بات نہیں کی جائے گی، چارٹر آف ڈیمانڈ کے تین کلیدی نکات ہیں، تمام متعلقہ جماعتوں کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ کی دستاویزات کا تبادلہ ہواہے جس میں اہم نکات کو مشترکات کے طورپر لیتے ہوئے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چارٹر آف ڈیمانڈ کے تین اہم نکات حکومت کے استعفے، صاف شفاف منصفانہ عبوری انتخابات کے انعقاد اور الیکشن کمیشن کے علاوہ کسی اور ادارے کی انتخابی عمل میں مداخلت نہ ہونے، اسلامی آئینی ترامیم و قوانین کا تحفظ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے تمام جماعتوں کی متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے تجاویز تحریری طورپر متحدہ حزب اختلاف کے قائدین شہباز شریف، بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمن،اسفندیارولی،محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد شیرپاؤ،اویس نورانی، ساجد میر کو آگاہ کردیا تھا، متحدہ حزب اختلاف میں شامل جماعتوں کے درمیان متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے رابطے بھی ہوئے اور بعض رہنما ان جماعتوں کے درمیان رابطوں کیلئے کردارادا کررہے ہیں۔ ان رہنماوں  نے چارٹر آف ڈیمانڈ کا مسودہ تیار کیا، متذکرہ تین کلیدی نکات  ہے۔
چارٹر آف ڈیمانڈ

مزید :

صفحہ اول -