آزادی مارچ میں شریک جماعتیں   خواتین کو شامل نہ کریں،جے یو آئی

آزادی مارچ میں شریک جماعتیں   خواتین کو شامل نہ کریں،جے یو آئی

  

 اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)نے حکومت کیخلاف آزادی مارچ میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی(ف)سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ میں خواتین کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو بھی پیغام بھجوا دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ اگرمارچ میں ساتھ دیں توعورتوں کو ساتھ نہ لائیں۔مولانافضل الرحمن نے مسلم لیگ(ن) سے کہا آزادی مارچ کے سلسلے میں جو وفود بھجوائے جائیں ان میں بھی خواتین کو شامل نہ رکھیں۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پیغام ملنے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے اپنی خواتین کو بھی آگاہ کر دیا کہ وہ آزادی مارچ میں شرکت نہ کریں۔

خواتین شرکت

مزید :

صفحہ اول -