قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

  قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کے خلاف درخواست پر سماعت (آج) پیر کو ہوگی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے،انہوں نے ایڈووکیٹ نعیم بخاری کے ذریعے سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں ان سے منسوب نہیں ہوسکتیں۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر این اے 262 کوئٹہ میں الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کالعدم ہونے پر قاسم سوری کو اسمبلی رکنیت اور ڈپٹی اسپیکرشپ سے فارغ ہونا پڑا تھا۔

قاسم سوری

مزید :

صفحہ اول -