العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت آ ج
اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے قائد،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل اور متفرق درخواستوں پر سماعت آج بروز سوموار اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔جسٹس عامر فارو ق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی سماعیت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت (آج)پیر کو ہوگی، جسٹس عامر فارو ق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی سماعیت کریگا۔ ایک روزقبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کے ساتھ جج وڈیو اسکینڈل سے متعلق متفرق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی تھی۔
العزیزیہ،اپیل