جعلی اکاؤنٹس کیس، لیاقت قائم خانی کا برآمد بیشتر اشیا کی ملکیت ماننے سے انکار

  جعلی اکاؤنٹس کیس، لیاقت قائم خانی کا برآمد بیشتر اشیا کی ملکیت ماننے سے ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے تفتیش جاری ہے، ملزم نے گھر سے برآمد بیشتر اشیا کی ملکیت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم لیاقت قائم خانی نے کہا ہے 8 بھائی ہیں، سب مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں، برآمد کی گئی گاڑیاں میری نہیں، خاندان اور دیگر پارٹنرز کی ہیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم لیاقت قائم خانی نے فنگر پرنٹس سے کھولے گئے لاکر سے برآمد قیمتی زیورات سے بھی لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی کا ڈاکٹر ڈنشا اور یونس قدوائی سے تعلق ثابت ہو چکا ہے۔ ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ کل ختم ہو رہا ہے، اس کے مزید ریمانڈ کیلئے نیب احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

لیاقت قائم خانی

مزید :

صفحہ اول -