سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عون چوہدری چیئرمین فلم سینسربورڈ تعینات

  سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عون چوہدری چیئرمین فلم سینسربورڈ تعینات

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے قریبی دوست عون چوہدری نے چیئرمین سنسر بورڈ پنجاب کا عہدہ لینے سے شکریہ کیساتھ معذرت کرنے کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے تحریک انصاف کا ادنیٰ کارکن ہوں،رہونگا اور اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے منشور پر عملدرآمد کیلئے ہر طرح سے حاضر ہوں،عہدہ نہیں،پارٹی اولین ترجیح تھی،ہے اور رہے گی۔یاد رہے گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے فارغ کیا تھا، اس کے بعد خبریں زیر گردش تھیں کہ انہیں پنجاب سنسر بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بعدازاں عون چوہدری کے حوالے سے چیئرمین سنسر بورڈ پنجاب کا عہدہ لینے سے شکریہ کیساتھ معذرت کی خبر آئی جس کی انہوں نے تردید کر دی۔ادھر پنجاب حکومت کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کی بحیثیت چیئرمین پنجاب فلم سینسر بورڈ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

عون چوہدری

مزید :

صفحہ اول -