لگتا ہے انڈیا نے کارگل اور ائیر اٹیک سے سبق نہیں سیکھا، پرویز مشرف

  لگتا ہے انڈیا نے کارگل اور ائیر اٹیک سے سبق نہیں سیکھا، پرویز مشرف

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاہے کہ انڈیا نے کارگل اور ائیر اٹیک سے سبق نہیں سیکھا،ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ اتوار کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کے یوم تاسییس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے تمام لوگوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنرل مہرین ملک اور تمام رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جو مہرین کے فیصلوں کو نہیں مانتے انکا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، کافی وقت گزر چکا ہے جب اپ لوگوں سے اور میڈیا سے بات کی ہو۔ انڈیا کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں،پاک فوج چوڑیاں پہن کر نہیں بیٹھی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ شاید بھارتی فوج کارگل جنگ اورکارگل کی سزا شاید وہ بھول گئے ہیں،بھارت نے بل کلنٹن کے پاس اپنا سفیر بھیجا تھا،بھارتی سفیر نے جا کر امریکہ سے کہا پاکستان کو کہیں اپنی فوج پیچھے کرے۔ ہمارے وزیراعظم بار بار اپکو امن کا پیغام دے رہے ہیں،ہماری مدد کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح بہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں اس مقام تک نہ جائیں جہان پر پھر اپکو سبق سیکھایا جائے۔انہوں نے کہاکہ انڈیا نے کارگل اور ائیر اٹیک سے سبق نہیں سیکھا،ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم جب میدان میں آئیں گے اپکو سبق سیکھا دیں گے۔

مشرف

مزید :

صفحہ اول -