وفاقی وزیر علی امین گنڈاپورکامولانا فضل الرحمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

  وفاقی وزیر علی امین گنڈاپورکامولانا فضل الرحمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی بابر اعوان سے ملاقات،مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ،اشتعال انگیز تقاریر اور بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی نااہلی کو بنیاد بنا کر کارروائی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،اس سلسلے میں اتوار کے روز انہوں نے معروف قانون دان بابر اعوان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف اور اشتعال انگیز تقاریر پر مشاورت کی گئی اور قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا۔علی امین گنڈا پور آج پیر کو ان قانونی نکات کی تفصیلات ایک پریس کانفرنس کے ذریعے عوام تک پہنچائیں گے۔علی امین گنڈا پور اور بابر اعوان کے درمیان ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر برائے میڈیا افتخار درانی بھی موجود تھے۔
علی امین

مزید :

صفحہ اول -