شجاعت حسین سے اعجاز شاہ اور فواد چودھری کی ملاقات، خیریت دریافت کی

    شجاعت حسین سے اعجاز شاہ اور فواد چودھری کی ملاقات، خیریت دریافت کی

  

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے وفاقی وزراء بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور فواد حسین چودھری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ اور فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

شجاعت حسین

مزید :

صفحہ اول -