کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انصاف ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری محفوظ ارسانی اور سیکریٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی صدیقی، فنانس سیکریٹری سندھ ارسلان مرزا بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ پریس کانفرنس کرتے ہوئیکہا کل امن اور پی ٹی آئی دشمنوں نے ہمارے کارکن کو قتل کیا، آصف ھارون کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اس وقت سندھ میں جو حق و سچ کی بات کرنے والے کو موت کے منہ سلا دیا ہم ٹارگٹ کلنگ والا پرانا کراچی واپس نہیں چاہتے، اس سے قبل فردوس شمیم نقوی کے کو آرڈینیٹر کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، متعلقہ ادارے آصف کے قاتلوں کو گرفتار کر کے پیش کریں۔ سندھ پولیس کو پیپلزپارٹی کی حکومت نے گھر کی لونڈی بنا لیا ہے، طلبہ مصباح کو بھی دن دہاڑے قتل کردیا گیا، سں ندھ میں لا اینڈ آرڈر کے حالات بہت خراب ہیں، پولیس کسی بھی دباو کا حصہ نہ بنے، پیپلز پارٹی نے پہلے سندھ کو ایڈز لگایا، تھر میں بچے مارے،سندھ میں کتا مار ویکسین ختم کر دہ گِی، اب بلاول بھٹو پورے ملک میں چل رہا ہے، بلاول صاحب آپکے ووٹر کے پیروں میں کیڑے پڑ گئے ہیں وہاں بھی دھیاں دیں سب کا علاج وفاق کروارہی ہے، انہوں نے مزید کہا آج پیپلز پارٹی اپنی مجرمانہ غفلت کو چھپانیکے لیے شوشے چھوڑتے رہے ہیں، پی پی والے سں دھیوں کو بچانے کی بات نہیں کرتے، سندھ بچانے چلے ہیں، عمران خان نے کہہ دیا ہے، سندھ کو کچھ نہیں ہورہا، مولانا جیسے لوگ اپنے حلیہ کو دیکھیں مولانا فضل الرحمان نے کل کہا کہ ہماری جنگ جاری رہے گی، اوور پورا ملک میدان جنگ ہوگا، مولانا مودی و بھارت کی ایما پر یہ کام کر رہا ہے، جب نواز شریف و زرداری ملک لوٹ رہے تھے تب مولانا نے جنگ نہیں کی، عوامی مفاد کے لیے کبھی جنگ نہیں کی، عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ اچھے سے لڑا ہے، مولانا فضل الرحمان کو تو جماعت اسلامی بھی سپورٹ نہیں کر رہی، احتجاج کا حق آپکو حاصل ہے، لیکن افراتفریح کا نہیں، جن جماعتوں کے لیڈرز سلاخوں کے پیچھے ہیں،ان جاعتوں نیمولانا کے ڈیزل وحلوے کا انتظام کردیا ہے، جب ملک کرپشن و قرضوں میں ڈوب رہے تھے، تب کیوں نہیں احتجاج کیا؟ اس ملک کا مینڈیٹ تحریک انصاف کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان خود بتائیں کہ مولانا طارق جمیل سے زیادہ لوگ آپکو چاہتے ہیں؟ کشمیرکے مقدمے پر علما کرام بِھی عمران خان کی حمایت کرے رہے ہیں،قانون کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، مولانا اپنے ساتھ ورکر لے کر آئے، لیکن مدارس کے بچوں کو لانے نہیں دینگے، پِیپلز ہارٹی اور ن لیگ اپنے لیڈران کی جنگ عدالتوں میں لڑیں، مولانا کے کندھے پر بندوق چلانے نہیں دینگے، سندھ اسمبلی کے یومیہ اجلاس پر 50 لاکھ سے زائد لاگت آتی ہے، پروڈکشن آرڈر کے ذریعے بلایا جاتا ہے، مخصوص لوگوں کو، اجلاس میں کسی بھی قسم کی قانون ساِزی۔نہیں کی، میڈیا سے جبری برطرفیوں کی۔شدید مزمت کرتیہیں،اس میں قانون سازی کی ضرورت ہے، اِیم کیو ایم لندن کا وجود اب بھی باقی ہے، ڈی جی رینجرز شہر میں کاروائی کریں، اور جرائم۔سے پاک کریں۔

مزید :

صفحہ اول -