”میں زندہ ہوں“محمد نبی کو اپنی موت کی ’تردید‘ کیلئے سامنے آنا پڑگیا

”میں زندہ ہوں“محمد نبی کو اپنی موت کی ’تردید‘ کیلئے سامنے آنا پڑگیا

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان کرکٹر محمد نبی کو اپنی موت کی ’تردید‘ کیلیے سامنے آنا پڑگیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان کی ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہونے کی افواہیں تیزی سے پھیلیں، اگرچہ افغان کرکٹ بورڈ نے ایک تصویر بھی جاری کی جس میں وہ مقامی میچ کے موقع پر پریکٹس میں شریک ہیں مگر افواہوں نے دم نہیں توڑا۔مجبوراً ہفتے کو 34 سالہ محمد نبی کو ٹویٹر پر شائقین پر واضح کرنا پڑا کہ موت کی خبر جھوٹی جبکہ وہ پوری طرح خیریت سے ہیں۔یاد رہے کہ محمد نبی نے حال ہی میں بنگلادیش سے میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -