بنگلہ دیش انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ انڈر 19 کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی لی

  بنگلہ دیش انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ انڈر 19 کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ...

  

ویلنگٹن (اے پی پی)بنگلہ دیش انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ انڈر 19 کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، اتوار کو کھیلے گئے یوتھ سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے، فرگوس لیلمین نے 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسن مراد اور حسن ثاقب نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے ہدف 36.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد حسن نے 103 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے، دیگر بلے بازوں میں تنزید حسن 65 اور توحید 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -