سیلز ٹیکس کی جعلی، فلائنگ انوائسز کیخلاف کارروائی تیز کردی: چیئر مین ایف بی آر
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ سیلز ٹیکس کی جعلی اور فلائنگ انوائسز کیخلاف کارروائی کو تیز کر دیا گیا ہے،جعلسازی پر فیصل آباد میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر بیان میں شبرزیدی نے کہاکہ سیلز ٹیکس کی جعلی اور فلائنگ انوائسز کیخلاف کارروائی کو تیز کر دیا گیا ہے،جعلسازی پر فیصل آباد میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جعلسازوں کے معاون ٹیکسٹائل برآمد کنندہ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام ثبوت حاصل کرنے کے بعد انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں اس معاملے پر گزشتہ روز والا ٹویٹ بھی شیئر کر رہا ہوں اس کو بھی سٹوری میں شامل کر لیں۔انہوں نے کہاکہ میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے کاموں میں ملوث افراد کیخلاف بہت بہت سخت کارروائی کی جائے گی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر