پولیس کو تمام وسائل فراہم کرینگے، شہریوں کو تحفظ یقینی بنائے: عثمان بزدار

  پولیس کو تمام وسائل فراہم کرینگے، شہریوں کو تحفظ یقینی بنائے: عثمان بزدار

  

اوکاڑہ (بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اچانک اوکاڑہ آمد،اس موقع پر ان کے استقبال کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت بھی موجود تھی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ملتان سے بائی روڈ لاہور جاتے ہوئے اچانک اوکاڑہ رکے سول ریسٹ ہاؤس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی ٹکٹ ہولڈ چوہدری سلیم صادق، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین، سابق صوبائی وزیر اشرف خاں سوہنا، راؤ علی اعجاز، ملک عدنان سمیت تمام شخصیات سے ملاقات کی اس موقع پر آر پی او ساہیوال ڈویڑن اورڈی پی اوجہانزیب نذیر نے وزیراعلیٰ کو ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیاوزیر اعلی کا اس موقع پر کہناتھاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری ہر حال میں پوری کی جائے پولیس کو جرائم پر کنٹرول کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی کاکہنا تھاکہ عوام کے حقیقی مسائل سے آگاہی کیلئے فیلڈ کے دورے جاری رہیں گے، اورشہروں کے اچانک دورے کرکے امن وامان،صفائی،ٹریفک مینجمنٹ اوردیگر امورکا جائزہ لیتا رہوں گا ان کا مزید کہنا تھاکہ ڈینگی پر مکمل کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ صحت کا عملہ مکمل چوکس رہے اور اس سے بچاو کے لیے تمام طر ممکنہ وسائل بروے کار لائے، پاکستان تحریک انصاف کے اشرف خاں سوہنا نے کہا کہ یہاں کی ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن ہماری کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں اور ان کو اکثر نظر انداز کیاجاتا ہے جس پروزیر اعلی کہناتھاکہ کل وزیر قانون راجہ بشارت اوکاڑہ آئیں گے جو پی ٹی آئی کے معاملات پر مجھے رپورٹ دیں گے ہمیں سیاسی اتفاق رائے کی ضرورت ہے جو وزیر کام کرے گا وہ ہمارے ساتھ رہے گا۔ ایک صحافی نے وزیر اعلی سے مولانہ فضل الرحمن کے دھرنے سے متعلق سوال کیاکہ اگر مولانہ دھرنے کے لیے نکلتے ہیں اور ن لیگ انکے ساتھ شریک ہوتی ہے تو آپ کیا کریں گے اس پر وزیر اعلی کاکہنا تھاکہ جب ن لیگ شامل ہوگی تو اس کا فیصلہ تب کریں گے۔

اچانک دورہ

ساہیوال(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار کا ساہیوال میں سر پرائز وزٹ اور سر کٹ ہاؤس میں بند کمرے میں اجلاس جبکہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ساہیوال کے ڈاکٹروں کا احتجاج ساتویں روز میں دا خل ہو گیا جبکہ وزیراعلیٰ ڈاکٹروں کو ملے بغیر لاہور روانہ ہو گئے۔اجلاس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن،آر پی او ہمایوں بشیر،ڈی پی او محمد علی ضیاء ساہیوال نے وزیر اعلیٰ کوبریفنگ دی اور وزیر اعلیٰ نے ساہیوال شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ساہیوال میں پی ایچ اے کی سر گر میوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈینگی کنٹرول اور صحت سے متعلقہ دیگر امور پر بریفنگ دی گئی ڈینگی کو مکمل کنٹرول کر نے کے لئے عملے کو ہر وقت چو کس رہنے کی ہدایت کی اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو بر داشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام سے حقیقی مسائل سے آگاہی کے لئے سر پرائز دورے جاری رہیں گے۔ پولیس اور انتظامیہ کی کار کردگی کا جائزہ لینے کے لئے کسی بھی وقت،کسی بھی شہر جا سکتا ہوں۔

ساہیوال دورہ

مزید :

صفحہ اول -