ایشیاتی ترقیاتی بینک نے بی آئی ایس پی کیلئے20 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دیدی

ایشیاتی ترقیاتی بینک نے بی آئی ایس پی کیلئے20 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی ...
ایشیاتی ترقیاتی بینک نے بی آئی ایس پی کیلئے20 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے اضافی فنڈنگ کی منظوری دیدی گئی ،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی پاکستان کو 20 کروڑڈالرز کے اضافی فنڈزدے گا،اے ڈی بی کی طرف سے رقم سماجی بہبودکے پروگرام کیلئے دی جائیگی، اعلامیہ کے مطابق 20 کروڑڈالرکی اضافی فنڈنگ بے نظیر انکم سپورٹ کیلئے ہو گی ، رقم سے بی آئی ایس پی کی 8 لاکھ 55 ہزارخواتین کی مددکی جائےگی ،بی آئی ایس پی ایشیا کا سب سے بڑا سماجی پروگرام ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -