عراق میں بیروزگاری کیخلاف مظاہرے جاری ہلاکتوں کی تعداد 105ہو گئی

عراق میں بیروزگاری کیخلاف مظاہرے جاری ہلاکتوں کی تعداد 105ہو گئی

بغداد(آئی این پی) عراق میں بے روزگاری، بدعنوانی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 105 ہو گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بغداد میں تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہو گئے، عراقی ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق مظاہروں میں اب تک سو افراد جاں بحق اور چار ہزار زخمی ہو چکے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں پولیس سنائپر شوٹر کی وجہ سے ہوئیں۔اقوام متحدہ نے عراقی حکومت سے طاقت کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے، عراقی شہری بے روزگاری، بدعنوانی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف یکم اکتوبر سے سڑکوں پر ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...