چین کی بحری اقتصادی نمائش شنزن میں 14اکتوبر کو ہوگی

چین کی بحری اقتصادی نمائش شنزن میں 14اکتوبر کو ہوگی

شنزن(آئی این پی/شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر شنزن میں چائنہ بحری اقتصادی نمائش2019چودہ اکتوبر کو منعقد ہوگی،نمائش چار روز جاری رہے گی،چین کی بڑی بحری اقتصادی کمپنیاں چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن اور چائنہ سٹیٹس شپ بلڈنگ کارپوریشنز غیر ملکی کمپنیوں رائیل ڈچ شل،سی مینز اور اے بی بی کے ساتھ ملک کی اس بڑی نمائش میں شرکت کریں گی۔نمائش میں کم ازکم420کمپنیاں اور تنظمیں شریک ہونگی،جوجہاز رانی اقتصادی صنعت سے متعلق 30 سے زیادہ اہم پروگرام منعقد کریں گی،چین اس نمائش میں اس صنعت کے حوالے سے اپنی کامیابیوں کو اجاگر کریگا۔چین کی بحری اقتصادیات میں کئی برسوں کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے،اس شعبے میں چین کی پیداوار 1.1ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے،جس میں ہر سال 6.7فیصد کا اضافہ ہورہا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...