لندن،ڈبل ڈیکر بس الٹ کر تباہ،37افراد زخمی

لندن،ڈبل ڈیکر بس الٹ کر تباہ،37افراد زخمی

لندن(آئی این پی/شِنہوا)جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے میں ایک ڈبل ڈیکر بس الٹنے کے باعث37افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے 8کی حالت نازک ہے،بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی،مسافروں کو بس کے تباہ شدہ ڈھانچے سے نکال لیا گیا ہے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جن میں سے بعض کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیاگیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ایمبولینس اور آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا،حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...