بغداد میں العریبیہ کے دفتر پر مسلح نقاب پوشوں کا حملہ، متعدد صحافی زخمی
بغددا(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع عرب ٹی وی کے دفتر پر مسلح نقاب پوش افراد نے حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے ادارے کے عملہ کے متعدد ارکان زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح نقاب پوش افراد نے ہمارے دفتر پر دھاوا بولا جس سے متعدد صحافی زخمی ہوئے،فوری طور پر ان حملہ آوروں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی کہ وہ کون تھے اور ان کے مقاصد کیا تھے۔ سیاہ لباس میں ملبوس ان مسلح حملہ آوروں نے ہمارے آلات اور موبائل فونز توڑ دیے۔ اس حملے کے بعد ہمیں وزیراعظم کے دفتر اور حکام کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائے گی۔