سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت غیر ...
سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅانوار کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی نظرثانی درخواست پر ہوئی،سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے راوَانوار کا نام ای سی ایل سے نکا لنے کی درخواست پر سماعت کی،مخالف وکیل کے وکیل نے کیس ملتوی کرنے کی استدعاکردی،وکیل نے کہا کہ بیماری کے باعث دلائل دینا ممکن نہیں کیس ملتوی کی جائے ،راﺅ انوار کے وکیل کی مقدمہ جمعہ کو مقررکرنے کی استدعاکردی، عدالت نے کیس جمعہ کو مقرر کرنے کی راﺅانوارکی استدعا مسترد کردی،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کیس کی سماعت طویل ہو جائے ،جمعہ کے دن طویل کیس نہیں سن سکتے ،جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں آپ کو کیا جلدی ہے ؟عدالت نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکلوانا ہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں ،وکیل راﺅ انوار نے کہا کہ راﺅانوار کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالا گیا،سپریم کورٹ کے حکم کے بعدٹرائل کورٹ نہیں جا سکتا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ 2 ہفتے تک کیس دوبارہ مقررہو جائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔