پشاور میں خاتون نے کلاشنکوف چلا کر دوسری خاتون کو قتل کردیا

پشاور میں خاتون نے کلاشنکوف چلا کر دوسری خاتون کو قتل کردیا
پشاور میں خاتون نے کلاشنکوف چلا کر دوسری خاتون کو قتل کردیا

  


پشاور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں خاتون نے کلاشنکوف استعمال کرتے ہوئے اپنی کزن کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پیش آیا جہاں دونوں خواتین کے گھر آمنے سامنے ہیں، کسی معاملے پر بچوں کی لڑائی ہوئی جس میں خواتین کود پڑیں اور ملزمہ خاتون فائزہ نے 18 سالہ نجمہ کو کلاشنکوف کے ذریعے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزمہ فرار ہوگئی جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مدعی رحم باچا ولد لعل بادشاہ سکنہ ادیزئی متنی نے رپورٹ درج کرادی ہے کہ بچوں کی لڑائی پر ان کی قریبی رشتہ دار مسماۃ فائزہ دختر پائیو دین نے اس کی بہن مسماۃ نجمہ بعمر 18 سال کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...