حکومت کو معیشت کو درپیش تمام مسائل کو حل کرناہوں گے،حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، تاجربرادری کو یقین آگیا ،زبیر موتی والا

حکومت کو معیشت کو درپیش تمام مسائل کو حل کرناہوں گے،حکومت اور فوج ایک پیج پر ...
حکومت کو معیشت کو درپیش تمام مسائل کو حل کرناہوں گے،حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، تاجربرادری کو یقین آگیا ،زبیر موتی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف کاروباری شخصیت زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جاننا چاہتے تھے معیشت کا پہیہ آہستہ کیوں چل رہا ہے ، حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، تاجربرادری کو یقین آگیا ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہا کہ نیب پر مختلف تاجروں کی جانب سے تحفظات کااظہار کیاگیا،تاجروں کے چاررکنی کمیٹی نیب کو کیس بھیجنے کافیصلہ کرے گی ،انہوں نے کہا کہ معیشت کو درپیش تمام مسائل کو حل کرناہوگا،شرح سود13 اعشاریہ 25 فیصدبہت زیادہ ہے حکومت کو دیکھنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے جو خوش آئند ہے ،زبیر موتی والا نے کہا کہ شرح سود کو کم کرکے سنگل ڈیجٹ میں لانا ہو گا،ماضی کے ریکارڈپر شناختی کارڈکی شرائط پوراکرنا مشکل ہے ۔