آصفہ بھٹو کی آصف زرداری سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت14 اکتوبر تک ملتوی

آصفہ بھٹو کی آصف زرداری سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کیس کی ...
آصفہ بھٹو کی آصف زرداری سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت14 اکتوبر تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت14 اکتوبر تک ملتوی کردی اور درخواستگزار کے وکیل سے دلائل طلب کرلئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آصفہ بھٹو کی آصف زرداری سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،آصفہ بھٹو زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے،جج محمد بشیر نے وکیل سے استفسار کیاکہ کھوسہ صاحب آج تو آپ کا کوئی کیس نہیں ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہے،آج آپ نے دلائل طلب کر لیے ہیں،جج محمد بشیر نے کہا کہ درخواست پر دلائل 14 اکتوبر کو طلب کئے ہیں،عدالت نے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -