جعلی اکاﺅنٹس کیس، ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،مناہل مجید اور اعجاز میمن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

جعلی اکاﺅنٹس کیس، ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہو ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس، ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،مناہل مجید اور اعجاز میمن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،عدالت نے مناہل مجید اور اعجاز میمن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں اور آئندہ سماعت پر ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس کی سماعت ہوئی،جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی،ملزم عبدالغنی مجیدکوآج احتساب عدالت اسلام آباد پیش نہ کیا جا سکا،اڈیالہ جیل حکام نے کہا کہ عبدالغنی مجید بیمار ہیں اورہسپتال میں منتقل کر دیاہے،مناہل مجید اور اعجاز میمن احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا، احتساب عدالت اسلام آبادمیں ملزمان پر آج فرد جرم عائد نہ کی جا سکی،عدالت نے جعلی اکاو¿نٹس کے ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس کی سماعت 15 اکتوبرتک ملتوی کردی۔