سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا،قاسم سوری ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر بحال

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا،قاسم سوری ڈپٹی سپیکر کے ...
سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا،قاسم سوری ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر بحال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا اور قاسم سوری کو ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،قاسم سوری کی جانب سے ایڈووکیٹ نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے قاسم سوری کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک ضمنی انتخاب نہ کرایا جائے ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ جب تک کیس کی سماعت ہو رہی ہے تب تک فیصلہ معطل رہے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -