اسلام آبادہائیکورٹ ،قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کے اشتہارکیخلاف درخواست پر سیکرٹری انسانی حقوق اورسیکرٹری قانون کونوٹس جاری،جواب طلب

اسلام آبادہائیکورٹ ،قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کے ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کے اشتہارکیخلاف درخواست پر سیکرٹری انسانی حقوق اورسیکرٹری قانون کونوٹس جاری،جواب طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کے اشتہارکیخلاف درخواست پر سیکرٹری انسانی حقوق اورسیکرٹری قانون کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کااشتہارچیلنج کردیا گیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین کی تقرری کا طریقہ کار انسانی حقوق ایکٹ 2012 سے متصادم ہے، اشتہارمیں عمرکی جوحدمقررکی گئی وہ انسانی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،عدالت نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کے اشتہارکیخلاف درخواست پر سیکرٹری انسانی حقوق اورسیکرٹری قانون کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -