بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 3اعشاریہ5 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خاران سے جنوب کی جانب 70 کلو میٹر جبکہ زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی ،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ /پنجاب