وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کو مفت کھانا کھلانے کیلئے شاندار منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کو مفت کھانا کھلانے کیلئے شاندار منصوبے کا ...
وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کو مفت کھانا کھلانے کیلئے شاندار منصوبے کا افتتاح کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نیکی کے کام سے دل میں سکون پیدا ہوتا ہے ، پہلے فیز میں 112 لنگر خانے شروع کریں گے اور اس سکیم کو چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر سکیم کا افتتاح کر دیاہے اوراس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام سے غربت کم کرنے کا پروگرام ہے ، ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے ، کاروباری طبقے کی پوری مدد کر رہے ہیں ، کوشش ہے بزنس کمیونٹی پیسہ کمائے ، نیا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی ، مدینہ کی ریاست ایک دن میں نہیں بن گئی تھی ، ریاست مدینہ آہستہ آہستہ تشکیل ہوئی ، کمزور طبقے کی مدد سے ریاست میں برکت آئے گی ، لوگوں کے بھوکے سونے سے ریاست میں بے برکتی ہوتی ہے ، چاہتے ہیں امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کریں ۔ان کا کہناتھا کہ نیا پاکستان فلاحی ریاست ہو گا ۔

مزید :

قومی -