ایمنسٹی سکیم نے پاکستان کو تباہ کردیا،حکومت میں بیٹھے لوگ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی کے کیس میں ریمارکس

ایمنسٹی سکیم نے پاکستان کو تباہ کردیا،حکومت میں بیٹھے لوگ ملک کو نقصان پہنچا ...
ایمنسٹی سکیم نے پاکستان کو تباہ کردیا،حکومت میں بیٹھے لوگ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی کے کیس میں ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ایمنسٹی سکیم کے تحت لگژری گاڑی کلیئر اور ایکسائز آفس کاررجسٹریشن سے انکارکے معاملے پر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی سکیم نے پاکستان کو تباہ کردیا،حکومت میں بیٹھے لوگ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،پاکستان میں سب چوری کی گاڑیاں چل رہی ہے ،یہ فراڈ ہے چاہئے حکومت پاکستان کررہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایمنسٹی سکیم کے تحت لگژری گاڑی کلیئر اور ایکسائز آفس کاررجسٹریشن سے انکارکے معاملے پرسماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیاکہ ایکسائز والے گاڑی کیوں رجسٹرڈ نہیں کررہے ،وکیل نے کہا کہ گاڑی کو ایمنسٹی سکیم کے تحت کلیئرکیا گیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم نے پاکستان کو تباہ کردیا ،حکومت میں بیٹھے لوگ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پاکستان میں سب چوری کی گاڑیاں چل رہی ہے،یہ فراڈ ہے چاہئے حکومت پاکستان کررہی ہے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑک پر چلانافراڈ ہے ،غیر رجسٹرشدہ گاڑی سڑک پر نہیں چلے گی چاہئے کھڑی رہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -