عمران خان  ایک سیلکٹڈہے اور موجودہ سیلکٹڈ حکومت کےدن تھوڑے رہ گئے ہیں: شاہ محمد شاہ

عمران خان  ایک سیلکٹڈہے اور موجودہ سیلکٹڈ حکومت کےدن تھوڑے رہ گئے ہیں: شاہ ...
عمران خان  ایک سیلکٹڈہے اور موجودہ سیلکٹڈ حکومت کےدن تھوڑے رہ گئے ہیں: شاہ محمد شاہ

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  )مسلم لیگ نواز صوبے سندھ کےصدرشاہ محمد شاہ نے  کہاہےکہ عمران خان  ایک سیلکٹڈہے اور موجودہ سیلکٹڈ حکومت کےدن تھوڑے رہ گئے ہیں عمران خان کواب گھرجاناہوگاپاکستان کی معیشت داؤ پرلگی ہوئی ہےضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنُری کے نواحی گاﺅں مورجھنگو میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ڈویژنل ورکر کنونشن سے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ،مسلم لیگ نواز کے نہال ہاشمی ،علی اکبرگجر، میرامان اللہ تالپور سمیت دیگر رہنماؤں کاخطاب ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ون یونٹ قائم کرنیوالوں کی تیسری نسل آج بھی ملکی اقتدار پر قابض ہے اور مظلوموں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے والے نواز شریف کو بے گناہ اڈیالہ جیل میں قید کررکھا ہے پانامہ سے شروع ہونیوالی سازش اقامہ تک پہنچ گئی مگر کوئی جرم ثابت نہ ہوسکا جسکی وجہ سے جیل میں قید نوازشریف کا سر فخر سے بلند ہے مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو ملکی سلامتی و بقاءکی ضامن ہے انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں اے پی سی کے فیصلوں کی پابند ہیں اور ہم سب مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں۔

شاہ محمد شاہ نےکہا کہ عمران خان اور انکے سلیکٹ کرنے والے سن لیں جب ملک کےچاروں صوبوں سےقافلے نکلے گے  تو سیلکٹڈ حکمرانوں کو چھپنے  کی جگہ نہیں ملی گی اگر آزادی مارچ  کوروکاگیاتو پوراملک جام ہوجائے گاانہوں نےمزید کہا کہ تمام اداروں کو  اپنے دائرے کار میں رہنا چاہئے ملکی سرحدوں کی حالت تشویشناک ہےشاہ محمودقریشی کا تعلق ملک کے بانی خاندان سے وہ ملک توڑ نے والوں کا ساتھ چھوڑ دیں  ورکر کنونشن سے صوبائی رہنما نہال ہاشمی نے خطاب اورمیڈیا سے  بات چیت  کرتےہوئے کہاکہ ہمیں کسی نئے پاکستان کی  ضرورت نہیں ہے ہمیں صرف اورصرف قائداعظم محمدعلی جناح کے  حقیقی پاکستان چاہیے مقررین کا کہناتھا کہ نیب کو سیاسی انتقام کےلیے استعمال کیاجارہاہے۔

  رہنماؤں کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن ملک میں احتساب کےخلاف نہیں ہے  مگراحتساب صاف شفاف اوربلاامتیازسب کا ہونا چاہیے احتساب برائے انتقام نہیں اس  احتساب کے  نام پر  پوری مسلم لیگ ن کی  قیادت جیلوں       میں ہے ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ نواز کے  دیگرمرکزی رہنماؤں جن میں  علی اکبر گجر،میر امان اللہ خان تالپورراجہ انصاری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عہدیداران کارکنان کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -