حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے

حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت،عدالت نے درخواست کے قابل ...
حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے اور سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حلیم عادل نے الیکشن کمیشن میں ذرائع آمدن چھپائے،ذرائع آمدن اوراثاثے چھپانے پرحلیم عادل کوڈی نوٹیفائی کیاجائے،عدالت نے کہا کہ مطمئن کیاجائے درخواست قابل سماعت کیسے ہے،درخواست گزارآئندہ سماعت پردرخواست کے قابل سماعت ہونے پردلائل دے،عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -