ثانیہ مرزا کی بہن انعم دوسری شادی کس معروف شخصیت کے بیٹے سے کرنے جارہی ہیں ؟ ٹینس سٹار نے اعلان کر دیا
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا جلد ہی دوسری شادی کرنے جارہی ہیں جس کی تصدیق بھارتی ٹینس سٹار نے بھی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی شہرت کی وجہ ٹینس سٹار ہی نہیں بلکہ وہ خود بھی ایک نامور فینش ڈیزائنر ہیں تاہم وہ دوسری شادی سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد اظہر سے ہونے جارہی ہے ۔ انعم مرزا کی پہلی شادی بھارتی کاروباری شخصیت اکبر رشید سے ہوئی تھی تاہم وہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور گزشتہ برس اختتام پر پہنچ گئی لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے انعم مرزا نے اپنی زندگی کو نئے سرے سے شروع کر نے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
ثانیہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بہن انعم مرزا سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ثانیہ مرزا کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ دراصل وہ دسمبر میں شادی کرنے جارہی ہیں اور ہم ابھی ابھی پیرسے بیچولر ٹرپ سے واپس آئے ہیں ، ہم بہت پرجوش ہیں ، وہ ایک خوبصورت نوجوان سے شادی کر رہی ہے جس کا نام اسد ہے اور وہ محمد اظہر الدین کے بیٹے ہیں اور ہمیں سچ میں اس کی بہت زیادہ خوشی ہے ۔
دونوں کی ملاقات کچھ عرصہ قبل ہوئی اور رفتا رفتا یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد دونوں کے خاندانوں نے اب رواں سال دسمبر میں ان دونوں کی شادی کا فیصلہ کیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انعم مرزا نے حال ہی میں بازار کے نام سے اپنا ایک فیشن آوٹ لیٹ متعارف کرایا ہے جس کی برانڈ ایمبسیڈر ان کی بڑی بہن ثانیہ مرزا ہیں۔